Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماد اظہر 9 مئی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے، پشاور ہائیکورٹ سے 51 مقدمات میں راہداری ضمانت

مقدمات پنجاب میں درج ہیں، 40 روک تک عدالتوں سے رجوع کر لیں گے، وکیل
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2024 06:16pm
حماد اظہر راہداری ضمانت ملنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ آج نیوز
حماد اظہر راہداری ضمانت ملنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ آج نیوز

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو 51 مقدمات میں راہداری ضمانت دے دی۔ کئی مہینوں سے منظر عام سے غائب حماد اظہر پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوگئے۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے پی ٹی آئی رہمنا حماد اظہر کی راہداری ضمانت کے لیے درخواستوں پر سماعت کی۔

حمد اظہر کے وکیل نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں، ضمانتیں دی جائیں، 40 روز تک تمام متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرلیں گے۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے 51 مقدمات میں حماد اظہر کو راہداری ضمانت دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حماد اظہر کو ایک ماہ کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا ہے گزشتہ دو سالوں کے دوران، جمہوریت، قانون اور انسانی حقوق کے ساتھ جو کھلواڑ ہوا ہے وہ نہایت ہی افسوسناک ہے۔

حماد اظہر نے دعوی کیا ان کے خلاف درج تمام مقدمات جعلی ہیں، انتخابات میں دھاندلی کرکے آج پوری دنیا میں ملک کا تماشہ بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے لیے منگل کے روز یہ دوسرا بڑا عدالتی ریلیف سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل [اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل[(https://www.aaj.tv/news/30378943/) کردی۔

pti

Hammad Azhar