Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

مچھلی کے شکاریوں نے کرنٹ لگا کر درجنوں کچھوے مار دیے

ہلاک ہونے والے کچھوے جگہ جگہ مردہ حالت میں پڑے ہیں
شائع 01 اپريل 2024 01:48pm

پنجاب کے شہر لالیاں میں مچھلی کے شکاریوں نے کرنٹ لگا کر درجنوں کچھوے مار دیے۔

چنیوٹ کے ضلع لالیاں میں دریائے چناب میں مچھلی کے شکاریوں نے پانی میں کرنٹ چھوڑ دیا، کرنٹ لگنے سے سینکڑوں کچھوئے ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے کچھوے جگہ جگہ مردہ حالت میں پڑے ہیں، درجنوں مردہ کچھوے پانی میں تیرے نظر آرہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

شہریوں نے کرنٹ چھوڑنے والے شکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔