Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا
شائع 01 اپريل 2024 07:58am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

حکومت نے ایک جانب پیٹرول مہنگا کیا تو دوسری جانب ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کی کمی کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اپریل کیلئے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا کردیا گیا۔

ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2954.03 پیسے مقرر کردی گئی۔

یاد رہے کہ مارچ کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 3 ہزار 30 روپے 12 پیسے کا تھا۔

petrol price

economic crisis

Pakistan Inflation

LPG Prices