Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: برطانوی دور کی رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد دب گئے

ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا
شائع 31 مارچ 2024 09:45pm

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں ایک پرانی اور خستہ حال عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے پانچ افراد دب گئے جنہیں کئی گھنٹوں بعد زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع نے بتایا کہ رنچھوڑ لائن میں تین منزلہ پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس سے اوپری حصے میں رہنے والے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتاکہ کہ ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران دو افراد ریسکیو ٹیم کو جواب دے رہے تھے جبکہ ملبے تلے دبی خاتون جواب دینے سے قاصر تھیں، جنہیں ننکالا گیا تو امن کی حالت کافی غیر تھی، انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمارت کا ایک حصہ گرنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ برطانوی دور کی عمارت ہے جس کے ڈھانچے کو ماہرین نے کمزور اور ناقابل رہائش قرار دیا تھا کیونکہ یہ کسی بھی وقت گر سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو مکینوں سے جگہ خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن گراؤنڈ فلور پر رہنے والے عمارت خالی کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھے اور ان کا کہنا تھا کہ عمارت خالی ہونے کے بعد وہ کہاں جائیں گے۔

karachi

Building Collapse

Ranchore lane