Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کی پشاور ہائی کورٹ تک احتجاجی ریلی میں شدید بدنظمی

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے، شیر افضل مروت
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2024 08:17pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے بڑی تعداد میں پشاور پریس کلب سے پشاور ہائی کورٹ تک ریلی نکالی۔

احتجاجی ریلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین قومی اسمبلی عمرایوب، علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر پارٹی رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیے، اس دوران کارکنان نے شدید نعرہ بازی کی۔

ریلی میں شدید بدنظمی

اس موقع پر رہنماؤں کے خطاب کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی، بیرسٹرگوہر، شیرافضل مروت کو تقریر کے لئے مائک دینے کے لئے منتیں کرتے رہے، عمرایوب بھی شیر افضل مروت سے مائک لینے میں ناکام رہے۔

بیرسٹرگوہر کی تقریر کے دوران فیصل جاوید اور شیرافضل مروت نے دوبارہ تقریر شروع کردی، تقریر کا موقع نہ دینے پر بیرسٹر گوہر تقریر پورے کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

بدنظمی کے باعث عمر ایوب بھی ایک منٹ تک تقریر نہ کرسکے۔

ریلی سے شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر کا خطاب

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شیر افضل مروت نے احتجاج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے نکلیں ہیں، ان چوروں اور ڈاکوؤں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر ظلم ہورہا ہے، لیکن ان کی ہمت نہیں کہ اس مظالم پر بات کریں، ملک پر قابض ٹولہ نے عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی چھینی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کی آزادی کے لئے مضبوط چٹان ثابت ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ رمضان میں اتنے لوگوں کا باہر آنا بانی پی ٹی آئی کی مقولیت کا ثبوت ہے،بانی پی ٹی آئی نظریہ کا نام ہے، ان پر سارے کیسز جعلی بنے ہیں۔

Sher Afzal Marwat

Barrister Gohar Khan

PTI Peshawar Rally