عیدالفطر پر تمام سرکاری ملازمین کیلئے الاؤنس کا اعلان، نوٹیفکیشن کی حقیقت کیا ہے؟
ایک سرکاری میمورینڈم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر تمام ملازمین کو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میمورینڈم جعلی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے آج نیوز کو بتایا کہ ایسا کوئی بھی نوٹیفکییشن یا میمورینڈم حکومت کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔
فیک میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 22 تک تمام سرکاری ملازمین کو عیدالفطر پر اُن کی بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے مساوی الاؤنس دیا جائے گا۔
یہ بھی کہا گیا تھا کہ الاؤنس وفاقی سیکریٹریٹ کے تحت تمام محکموں اورڈویژنز کے ملازمین کو دیا جائے گا۔
جعلی میمورینڈم پر تاریخِ اجرا 29 مارچ درج ہے اور سیریل نمبر کے طور پر F.No.14(10R-3/2021-324 درج ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ الاؤنس ہر محکمہ اپنے بجٹ میں سے ادا کرے گا۔ اس جعلی میمورینڈم پر فوزیہ حسین کے دستخط ثبت ہیں۔
Comments are closed on this story.