Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاسی بنیادوں ہر تعینات سفیروں کا مستقبل کیا ہوگا؟ دفترخارجہ نے وزیراعظم سے ہدایات مانگ لیں

خط میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفرا کے حوالے سے ہدایت مانگی گئی ہے
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2024 04:16pm

سیاسی بنیادوں ہر تعینات سفیروں کا مستقبل کیا ہوگا؟ دفترخارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ہدایات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا، خط میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفرا کے حوالے سے ہدایت مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں تعینات مسعود خان کا 2 سالہ کنٹریکٹ اسی ماہ ختم ہوچکا ہے، واشنگٹن میں نئے سفیر جائیں گے یا مسعود خان جاری رکھیں گے، دفتر خارجہ نے وزیراعظم سے ہدایات مانگ لیں۔

نیویارک میں مستقل مندوب منیراکرم بھی سیاسی تعیناتی میں آتے ہیں، ان کے مسقبل پر بھی نئی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں سے وزارت خارجہ کے سینئیر افسران میں سخت تحفظات ہیں-سیاسی تعیناتیوں سے افسران کا حق مارا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا، اقوام متحدہ، ترکی، سری لنکا، اردن، یوکرین وغیرہ میں سیاسی تعیناتی والے سفراء موجود ہیں، قوانین کے مطابق نئی حکومت آنے ہر سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء کو عہدہ چھوڑنا ہوتا ہے۔

foreign office

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Ambassador

Pakistan Foreign Office

PM Shehbaz Sharif