Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چار سدہ : 9 سالہ طالبعلم کی امتحان میں کامیابی پر فائرنگ سے ماں جاں بحق، والد نے بیٹا گرفتار کرادیا

پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب کو نظر بند کرکے تفتیش شروع کردی
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2024 06:20pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

چار سدہ میں تھانہ عمرزئی کی حدود ترنگزئی میں نو سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی۔ والد نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پانچویں کلاس کے امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی۔

اس دوران گولی والدہ کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

اس کے بعد پولیس نے روز نامچہ رپورٹ درج کرکے دفعہ 337 کے تحت تفتیش شروع کی تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے اور اس کے بعد مقدمہ درج کیا جاسکے۔

بعد ازاں، مقتولہ کے شوہر نے امیرزادہ اپنے 9 سالہ بچے پر تھانہ عمرزئی میں مقدمہ درج کرایا اور پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب کو نظر بند کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی۔

مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا ولید چوتھی کلاس میں پاس ہونے ہوکر خوشی سے ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کہ اچانک اس کی فائرنگ سے بیوی شدید زخمی ہوگئی، جو کہ بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئی۔

مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ واقعہ ان کے بیٹے کی غلفت اور بے احتیاطی سے رونما ہوا ہے۔