Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

روس کے ساتھ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں روسی سفیر کی ملاقات
شائع 30 مارچ 2024 12:09pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں روسی سفیر نے ملاقات کی ہے، شہباز شریف نے ماسکو حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں روس کے ساتھ یکجہتی کے لئے کھڑا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے پر روسی صدر کے مبارکباد کے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کے لئے روس اپنا وفد پاکستان بھیجے۔

اس موقع پر روسی سفیر نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے، روس توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کےعلاوہ تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے بین الحکومتی کمیشن آئی جی سی کا نواں اجلاس جلد بلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ بین الحکومتی کمیشن اجلاس کی میزبانی اس سال کے آخر میں روس کرے گا۔

russia

President Vladimir Putin

PM Shehbaz Sharif