Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : دو پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان گرفتار، ایک ملزم کو شہریوں نے پکڑ لیا

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، رقم، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد
شائع 30 مارچ 2024 07:36am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

نشتر روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت حماد اور خرم کے ناموں سے ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد میں شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی رقم، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes