Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ناپا نے پاکستان کے پہلے ویمنز پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کا اعلان کردیا

فیسٹیول 25 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہے گا

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے پہلے ویمنز پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کا اعلان کردیا۔

ناپا کی جانب سے 16 روزہ ویمیز پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کا آغاز 25 اپریل سے کیا جائے گا، اس فیسٹیول میں تھیٹر ڈرامے، ڈانس پرفارمنس اور میوزیکل ایوننگ کے علاوہ فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

ناپا کے سی ای او جنید زبیری کہتے ہیں کہ فیسٹیول میں 13 تھیٹر ڈرامے، دو رقص اور چھ میوزیکل پرفارمنس ہوں گی۔

فیسٹیول میں شیما کرمانی، نگہت چوہدری، نگہت سلطانہ، سیرت پیرزادی، ندا بٹ، سویرا علی، نازیہ زبیری حسن اور ریتیکا دھنجا پرفارم کریں گی

فیسٹیول 10 مئی تک جاری رہے گا جس میں خواتین ڈرامہ نگاروں کے لکھے ہوئے بے شمار اصل ڈرامے ہیں شامل کئے جائیں گے ۔

NAPA