Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی میں خاتون سے زیادتی

نوجوان انٹرویو کے بہانے گلستان جوہر میں فلیٹ پر لے کر گیا تھا، متاثرہ خاتون
شائع 29 مارچ 2024 08:28pm

کراچی گلستان جوہر میں نوجوان نے خاتون کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کے مطابق فہد نامی شہری سے سوشل میڈیا پر بات ہوئی۔

گلستان جوہر میں خاتون سے اجتماعی زیادی کا واقعہ سامنے آگیا خاتون کا کہنا ہے کہ فہد نامی نوجوان نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لیے بلایا۔ انٹرویو کا بہانہ بنا کر ملزم فہد خاتون کو گلستان جوہر میں اپنے فلیٹ پر لے گیا۔

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ فلیٹ پر اس کا دوست مبین اسلحے کے ساتھ پہلے سے موجود تھا، ملزم فہد نے اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزم فہد نے خاتون کو دھمکیاں بھی دی اور کہا گیا پیسے لے کر معاملہ ختم کر دو۔

خاتون نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میں غریب ہوں مجھے انصاف دیا جائے۔

دوسری طرف واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں چند روز پہلے درج کیا گیا تھا مقدمے میں زیادتی اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

جبکہ ملزم فہد ضمانت پر ہے تفتیشی پولیس ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے تاکہ کارروائی آگئے بڑھائی جا سکے۔