کراچی چڑیا گھر کی رونقیں لوٹ آئیں، نئے جانوروں کی کراچی زو آمد
نئے جانوروں میں شیر کے بچے اور ایک پوما ہے، سینئر ڈائریکٹر کراچی زو
کراچی والوں بڑے عرصے بعد نئے جانوروں کراچی کے چڑیا گھر میں آگئے، سینئر ڈائریکٹر کراچی زو کے مطابق نئے جانوروں میں 4شیر کے بچے اور ایک پوما ہے۔
سینئر ڈائریکٹر کراچی زو کا کہنا ہے کہ : شیروں کی 2 جوڑیاں کراچی پہنچ چکی ہیں، ایک جوڑی کو کراچی چڑیا گھر میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسری جوڑی سفاری پارک انتظامیہ کو دی گئی ہے۔
سینئر ڈائریکٹر کراچی زو کہتے ہیں کہ بگ کیٹیس کی عمریں 7 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
جبکہ کے ایم سی حکام کے مطابق پوما کو کراچی زو میں ہی رکھا گیا ہے، تمام نئے آنے والے جانور تندرست ہیں۔
karachi
Lion
Karachi Zoo
park
مقبول ترین
Comments are closed on this story.