Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی

شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے
شائع 29 مارچ 2024 04:03pm

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ وفاقی وزراء اور حکومتی شخصیات کے لیے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا۔

صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی، وفاقی وزراء کے استقبال اور دیگر سرکاری تقریبات میں ریڈ کارپٹ استعمال پر پابندی ہوگی۔

اسلام آباد

red carpet

PM Shehbaz Sharif

protocol

Official events