پشاور ہائیکورٹ نے زین قریشی کی 4 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی 4 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی اور زین قریشی کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے زین قریشی سے استفسار کیا کہ آپ تو پہلے بھی آئے تھے۔
زین قریشی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اب 4 مزید مقدمات درج کیے گئے، جس پر چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ ہم جن مقدمات میں ضمانت دیں اس کے بعد اگر پنجاب پولیس بھی گرفتار کرے تو ہم آپ کو ریکور کریں گے۔
جس کے بعد عدالت نے زین قریشی کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے زین قریشی کی 4 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔
Comments are closed on this story.