Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، طالبان وعدے پورے کریں، امریکہ

امریکا اور دیگر مغربی ممالک دہشت گردوں کےحملےروکنےکےلیے کام جاری رکھیں گے، میتھیو ملر
شائع 29 مارچ 2024 05:29am
میتھیو ملر
میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہےافغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے لیےاستعمال نہ ہو، طالبان عالمی برادری کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کریں۔

معمول کی بریفنگ میں ملر نے کہا کہ افغان طالبان پر واضح کیا ہےکہ دہشت گردوں کومحفوظ پناہ گاہ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گرد گروہوں کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رہتے ہیں، داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کوفروری 2022میں نشانہ بنایا۔

ملر نے افغانستان سے انخلا کے بعد کیے گئے امریکی فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کابل میں فضائی حملے میں القاعدہ کے امیرالظواہری کومارا، داعش رہنما حاجی عبداللہ بھی امریکی فضائی حملے میں ماراگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہامریکااوردیگرمغربی ممالک دہشت گردوں کےحملےروکنےکےلیے کام جاری رکھیں گے۔

afghanistan

Mathew Miller