Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں خاتون کے ہاتھوں لڑکے کے فیشل پر سلون بند، 2 افراد گرفتار، ایف آئی آر درج

امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیلون کو بند کیا گیا ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 10:54pm

سوات پولیس نے سٹی سنٹر میں قائم سیلون میں خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سلون بند کر دیا، پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر ایف آئی آر بھی درج کر لی۔

پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد نے سٹی سنٹر قمبر میں سیلون کھولا تھا۔ جس میں مرد ہیر ڈریسر کے ساتھ خواتین ہیر ڈریسر بھی کام کر رہی تھی۔

جمعرات کی صبح ایک لڑکے نے سیلون میں خاتون ورکر سے فیشل کروانی کی ویڈیو بنائی تھی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ جوجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

کئی لوگوں نے پوسٹ کیا کہ افطاری کے بعد عوام نکل کر اس دکان کو بند کرائے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ایف آئی آر درج کی اور سیلون کو بند کرکے خواتین ورکرز کو واپس ان کے علاقوں میں بھیج دیا ہے۔

FIR

hair saloon