Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کی 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

بابراعوان سمیت 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری
شائع 28 مارچ 2024 03:36pm

وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے اور پی ٹی آئی رہنما بابراعوان سمیت 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی، کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

وفاقی کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، دونوں کا نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی، بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے مجموعی طور پر 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

federal cabinet

اسلام آباد

ECL

Ministry of Interior

Exit Control List (ECL)