Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی ماضی میں ایچی سن کالج فیس معافی کی حمایت کرتی رہی

نئی صورت حال میں پارٹی کا موقف تبدیل
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 05:50pm

ایچی سن کالج میں وفاقی وزیر کے بچوں سے متعلق فیس معافی کا معاملے میں ایک طرف تحریک انصاف مذمتی بیانات جاری کر رہی ہے تو دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ہی فیس معافی کی حمایت کی تھی۔

سابق صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی جانب سے فیس معافی پر مکمل حمایت کی گئی تھی۔

راجہ یاسر ہمایوں نے پی ٹی آئی پنجاب حکومت کا مؤقف دسمبر 2022 میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں رکھا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے ملک کے صفِ اوّل کے تعلیمی ادارے کی تباہی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے احد چیمہ، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آءی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اداروں کی تباہی شریف خاندان کا پرانا وطیرہ اور روایت ہے، پنجاب میں اقتدار پر قابض وزیراعلیٰ کی ذاتی زندگی میرٹ چوری، جھوٹ اور کرپشن سے عبارت ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ جاتی امراء کے مجرموں حکمرانی کا خلاصہ ہے، والدین اور شہری تعلیم اور تعلیمی اداروں کی تباہی پر سراپا احتجاج ہیں، اس معاملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کی جائیں۔

aitchison college

Raja Yasir Humayun

Aitchison College Principal