پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد کا جیل سے خط
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھا ہے۔ جس میں انھوں نے آئی جی پنجاب کو ایوارڈ ملنے پر طنزیہ مبارک باد دی اور کہا کہ جس طرح انھوں نے ن لیگ کے گھریلو ملازم ہونے کا کردار ادا کیا اس پر ایوارڈ تو بنتا تھا۔
یاسمین راشد نے الزام لگایا کہ آئی جی پنجاب کی سربراہی میں لوگوں کی عزتیں اچھالی گئیں، گھروں کا تقدس پامال کیا گیا، خواتین کے ساتھ بد ترین سلوک کیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خواتین سیاسی قیدیوں کو جیلوں میں رکھا گیا، جنگ، بغاوت، قتل، دہشت گردی کے جعلی پرچے کاٹےگئے۔
ڈاکٹر یاسمین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان خدمات پر آئی جی پنجاب کو تمغہ دینا تو بنتا تھا۔
یاسمین راشن نے خط میں مزید کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کے ساتھ زیادتی ہوئی جس کی مذمت کرنا چاہوں گی، درخواست ہے آئی جی پنجاب کے ساتھ چیف الیکشن کمیشن کو بھی نوازا جائے۔
Comments are closed on this story.