Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ذوہیب کے قتل کا مقدمہ درج

نوجوان ذوہیب کو سرجانی میں نشانہ بنایا گیا
شائع 26 مارچ 2024 01:12pm
کراچی : سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ذوہیب قتل۔ فوٹو۔۔فائل
کراچی : سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ذوہیب قتل۔ فوٹو۔۔فائل

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ذوہیب کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن میں ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کی جان لی۔ پولیس نے مقتول کے بھائی شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق پیر کے روز ذوہیب افطار کے بعد ماموں کے گھر سے نکلا تو چار ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کا ایک خول ملا ہے۔

ذوہیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جاری ہے۔

دوسری طرف پیر کو ہی شاہ فیصل کالونی اور اورنگی خیرآباد میں ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی شناخت آصف اور گل بدین کے نام سے ہوئی۔

ادھر کورنگی سنگرچورنگی نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

karachi

Karachi Police

Street Crimes