Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعلٰی بلوچستان نے 2 ہزار ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا

چیف سیکریٹری کو ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
شائع 25 مارچ 2024 03:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلٰی بلوچستان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دو ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا ہے۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلٰی سطحی اجلاس ہوا تھا، جس میں یہ بڑا اقدام اٹھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت میں کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔

محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے خرچ کیا جاررہا ہے، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلٰی ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

بلوچستان

تعلیم

cm balochistan

sarfaraz bugti

Chief minister balochistan

teachers fire