Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس، وزیر خزانہ کو اہم عہدہ مل گیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو، وزیرخزانہ ای سی سی کے چیئرمین مقرر
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024 12:17pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراء بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ای سی سی کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف تھے۔

قبل ازیں جمعہ کو وزیر اعظم نے 7 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین ہوں گے۔

یاد رہے کہ ماضی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت وزیر خزانہ کرتے تھے۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو کابینہ کی سب سے اہم کمیٹی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی تمام ہنگامی معاشی معاملات اور حکومت کے مختلف ڈویژنوں کی جانب سے شروع کی گئی اقتصادی پالیسیوں کی ہم آہنگی پر غور کرے گی۔

economic crisis

IMF PAKISTAN

PM Shehbaz Sharif