Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جنجال گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، راہ گیر زخمی

موچکو: اے وی سی سی پولیس کا ملزمان سے مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار
شائع 24 مارچ 2024 08:20am
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی میں دو مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ جب کہ مجموعی طور پر 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

گلشن معمار کےعلاقے جنجال گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک راہگیر زخمی ہوا۔

مقابلے کے دوران ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب موچکو بروہی گوٹھ کے قریب اے وی سی سی مبینہ پولیس مقابلے میں دوطرفہ فائرنگ کے دوران دو زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

karachi

Karachi Police

Street Crimes