Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان انتقال کر گئے

نمازجنازہ کل عصر کے بعد بھوپال ہاؤس ملیر میں ادا کی جائےگی
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 09:13pm

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی میت بذریعہ ائیر ایمبولینس کراچی لا کر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

شہریار خان کی ہفتے کی صبح ساڑھے 4 بجے گھر پر اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا جسد خاکی لاہورسےکراچی پہنچادیاگیا۔

زرائع کےمطابق شہریار خان کی میت پی آئی اے کی فلائٹ پی کے305 سےکراچی پہنچ گئی، سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی نمازجنازہ اتوارکوعصرکے بعد بھوپال ہاؤس ملیر میں ادا کی جائےگی جبکہ تدفین بھوپال ہاوس میں ہی انکی والدہ کےپہلو میں ہوگی۔

مرحوم سابق چیئرمین پی سی بی کی عمر 89 برس تھی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔

شہریار خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر، 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Shaharyar Mohammad Khan