Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں

کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری اور کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز بھی تشکیل
شائع 22 مارچ 2024 05:17pm

وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں، کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری اور کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز بھی تشکیل دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبے تشکیل دے دی، وزیر پلاننگ، ڈویلپمینٹ اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے۔

وزیرخارجہ، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزیر تجارت کمیٹی اراکین میں شامل ہیں جبکہ وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور، وزیر ریلوے اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز تشکیل دے دی، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

وزیر اطلاعات، وزیر اوورسیز پاکستانیز اور وزیر تجارت کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ وزیر اقتصادی امور اور وزیر صنعت و تجارت کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

کابینہ ڈویژن نے تمام کمیٹیوں کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے، وزیر خزانہ، تجارت اور پاور ڈویژن کے وزیر کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر نجکاری کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Forming committees