Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انور مقصود، سجل علی، عدنان صدیقی قومی اعزازات پانے والوں میں شامل

یوم پاکستان پر راحت فتح علی خان کو ہلال امتیاز ملے گا، مشتاق سکھیرا ہلال شجاعت کیلئے نامزد
شائع 22 مارچ 2024 03:01pm

یوم پاکستان پر کل یعنی 23 مارچ کو 397 افراد کو قومی اعزازات سے نوازا جائے گا ان میں پاکستانی اور غیرملکی دونوں شامل ہیں۔

سابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر، معروف شاعر افتخار عارف اور راجہ ظفر الحق سمیت 6 افراد کو نشان امتیاز سے نوازا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کے شہزادہ خالد بن سلمان اور چین کے ہی لیفنگ کو ہلال پاکستان کے ممتاز اعزاز سے نواز جا رہا ہے۔

مشتاق سکھیرا وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں اس برس ہلال شجاعت کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے۔

معروف گلو کار راحت علی خان کو ہلال امیتاز دیا جا رہا ہے۔ ان کے علاوہ ہلال امتیاز آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ اور معروف مزاح نگار انور مقصود کو بھی دیا جا رہا ہے۔ جب کہ ماہرین تعلیم عادل نجم کو بھی ہلال امیتاز ملے گا۔

پرائڈ آف پرفارمنس پانے والوں میں سائنس سمیت مختلف شعبوں کے لوگ شام ہیں تاہم فن اور صحافت کے شعبوں سے شازیہ منظور، عنایت حسین بھٹی، عدنان صدیقی، شیما کرمانی اور سہیل وڑائچ کے نام معروف ہیں۔

نوجوان اداکارہ سجل علی اور ٹی وی میزبان عبدالوسع چوہدری کو تمغہ امتیاز دیا جا رہا ہے۔

تاریخ داں اور شاعر عقیل عباس جعفعری کو بھی تمغہ امتیاز ملے گا۔

اعزازات پانے والوں کی مکمل فہرست آج نیوز کی انگریزی ویب سائیٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔

Pakistan Day

National Honours Pakistan

civil awards