Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بن قاسم میں لوہے کے کئی من وزنی 200 گیٹ چوری

پولیس نے ڈپٹی مینجر اور سیکیورٹی انچارج کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 09:59am
علامتی تصویر / روئٹرز
علامتی تصویر / روئٹرز

کراچی کے علاقے بن قاسم میں اسکریپ کی چوری کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے، پپری میں سرکاری گودام سے 200 سے زائد لوہے کے گیٹ چوری ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں بن قاسم میں لوہے چوری کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، پپری نیشنل ہائی وے پر واقع سرکاری (ٹی ڈی پی) چاول گوداموں کے 200 سے زائد لوہے کے وزنی گیٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چوری کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ پپری میں درج کرلیا گیا، ٹی سی پی سے لوہے کے چوری کا مقدمہ 13 مارچ کو گودام کے مينجر آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ گودام نمبر 45 اور 46 سے لوہے کے وزنی گیٹ چوری کیے گیے ہیں، فی گیٹ کا وزن 5 سے 8 من ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد گودام کے ڈپٹی مينجر ذوالفقار بھٹو اور سیکیورٹی انچارج مختيار لاشاری، آصف ابڑو سميت اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہيسر کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی میں ايس ايس پی ملير طارق الہٰی مستوئی، ايس پی انويسٹيگيشن، ڈی ايس پی آپريشن بن قاسم، ڈی ايس پی بن قاسم انويسٹي گيشن اور ايس ايڇ او بن قاسم شامل ہیں۔

karachi

Karachi Police

Theft