Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خانیوال:ایف آئی اے اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد تشدد

ملزمان نے سرکاری گاڑی میں توڑ پھوڑ بھی کی
شائع 19 مارچ 2024 08:07pm

خانیوال میں چھاپے کے دوران ملزمان نے ایف آئی اے اہلکاروں پر تشدد کیا، یرغمال بنالیا، سرکاری گاڑی میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

ایف آئی اےٹیم نے میاں چنوں کی اوڈ کالونی میں چھاپہ مارا، جس کے بعدملزمان نے ایف آئی اےٹیم پردھاوا بول دیا ،گاڑی میں توڑ پھوڑ کی ملزمان نے3ایف آئی اےاہلکاروں کویرغمال بنا لیا

ملزمان نے ایف آئی اے اہلکاروں کوڈیرے پر لے جاکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، کئی گھنٹے کے بعد پولیس نے یرغمالی ایف آئی اے اہلکاروں کو بازیاب کر لیا۔

FIA

police

kidnap