Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی مہنگی کرکے صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی
شائع 19 مارچ 2024 08:29am

گیس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، بجلی ایک ماہ کیلئے پانچ روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

نیپرا درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اور مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔