Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : سمندر میں چھلانگ لگانے والے شاہ زیب کی لاش نہ مل سکی

خود کو سکیورٹی ادارے کا کہنے والے 3 بھتہ خور گرفتار
شائع 18 مارچ 2024 12:59pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

کراچی میں گزشتہ روز سمندر میں چھلانگ لگانے والے شاہ زیب کی لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں خود کو سکیورٹی ادارے کا کہنے والے 3 بھتہ خور گرفتار کرلیے۔ جب کہ تاجر کے گھر لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار اور ساتھی شہر سے فرار ہوگئے۔

ریسکیو ادارے 27 سالہ شاہ زیب کی لاش کی تلاش میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔

بھائی کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی، جناح اسپتال میں اس کا علاج چل رہا تھا، شاہ زیب کے اسپتال میں 3 آپریشن ہوچکے تھے۔

بھتہ خوری میں ملوث3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مار کر اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان خود کو رینجرز، پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

تاجر کے گھر لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار اور ساتھی گرفتار نہ ہوسکے

کراچی میں تاجر کے گھر پر چھاپے کے نام پر لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار اور دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی سے فرار ہوگئے ہیں، ملزمان کی آخری لوکیشن ٹھٹھہ آئی ہے۔

گرفتار نہ ہونے والے ملزمان میں کرم، ظفر اور عامر شامل ہیں۔ جب کہ ایس ایچ او زمان ٹاؤن راؤ رفیق سمیت 5 پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

ملزمان نے تاجر کے گھر سے ایک کروڑ 18 لاکھ روپے لوٹے تھے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes