Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرقہ واریت اسلام کیلئے سب سے بڑا فتنہ ہے، مکہ میں ہم آہنگی کانفرنس

دو روزہ کانفرنس کے شرکاء، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے علاوہ غزہ کی صورتحال پر مقالہ پڑھیں گے
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 08:40am

مکہ مکرمہ میں 2 روزہ ہم آہنگی کانفرنس جاری ہے۔ شرکاء، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے علاوہ غزہ کی صورتحال پر مقالہ پڑھیں گے۔ کانفرنس کے شرکاء نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اسلام کیلئے سب سے بڑا فتنہ ہے۔ امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم اُمّہ میں مسلکی اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے۔

جے یو آئی کے مطابق مکہ مکرمہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر سرپرستی میں رابطہ عالمی اسلامی کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا اور مسلم اُمّہ میں مسلکی اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمان اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں، ہمیں فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ فلسطین میں مذہبی، انسانی اصولوں کی نفی ہورہی ہے، فلسطینیوں کا ساتھ دینا ناگزیر ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں سعودی عرب کے گرینڈ مفتی شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ بھی شریک ہوئے۔

کانفرنس میں عبد الغفور حیدری ، نور الحق قادری ، علامہ طاہر اشرفی ،عبد الخبیر آزاد ،سردار عتیق ، سابق نگراں وزیر لیئق احمد اور دیگر شریک ہیں۔

ایران ، عراق، انڈونیشیا، ترکی، ہندوستان، الباُنیہ سمیت متعدد ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں۔

دو روزہ کانفرنس کے شرکاء، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے علاوہ غزہ کی صورتحال پر مقالہ پڑھیں گے۔

Molana Fazal ur Rehman

Israel Palestine conflict

Gaza War