Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ:سکیورٹی چوکی پر پھینکا گیا دستی بم مسجد میں جاگرا

بنوں میں بھی پولیس موبائل پر حملہ، دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2024 10:17pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سکیورٹی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم مسجد کے احاطہ میں گر کر پھٹا، تاہم، دھماکے کے وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا۔

نوشہرہ : موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، حملہ آور پہاڑوں کی طرف فرار

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب بنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، پولیس اور حملہ آوروں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل سب ڈویژن وزیر تھانہ اتمانزئی کی حدود میں پیش آیا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے علاقہ گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

بلوچستان

grenade attack

Mastoong