Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہاز توڑنے کی صنعت کے ساتھ گڈانی بیچ کے نظارے سیاحوں کیلئے پُرکشش

گڈانی بیچ دنیا کے سب سے بڑے شپ بریکنگ یارڈز میں سے ایک ہے
شائع 17 مارچ 2024 10:22am
فوٹو۔۔فیس بک
(Travelling & Foodies Pakistan)
فوٹو۔۔فیس بک (Travelling & Foodies Pakistan)

گڈانی بیچ کے دلکش نظارے سیاحوں کیلئے پرکشش ہیں۔ سیاح یہاں گھڑسواری، اونٹ سواری اور پیدل سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بلوچستان کا سیاحتی مقامات گڈانی بیچ، خوبصورت ساحلوں اور دلکش مناظر کے لیے جانا جاتا ہے۔

گڈانی بیچ 10 کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر محیط ہے، اس بیچ پر سیاح گھڑ سواری اور اونٹ سواری کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

اس علاقے میں قدیم کھنڈرات اور نوادرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ گڈانی بیچ دنیا کے سب سے بڑے شپ بریکنگ یارڈز میں سے ایک ہے۔

گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔

گڈانی بیچ کا علاقہ بہت سے لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ ہے۔

گڈانی میں جہاز توڑنے کی صنعت علاقے کی ثقافت اور تاریخ کا ایک لازمی حصہ ہے۔

tourists

Pakistani Culture

gaddani beach