Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

ملزم، افغانستان سے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا، ایس ایس پی سٹی
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 12:59pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی کے علاقے کلری میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم، افغانستان سے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا۔ دوسری طرف سندھ رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حسیب کرزئی نے پولیس کانسٹیبل کو شہید کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کا گروہ 15ارکان پر مشتمل ہے، گروہ فورسز اور عوام پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق گروہ کا کارندہ بلال پیٹرول بم بنانے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم، افغانستان سے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا۔

واضح رہے کہ ڈکیت گروہ کی گزشتہ ماہ ڈکیتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

سندھ رینجرز اور پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی

کراچی میں سندھ رینجرز اورپولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرکے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں عبدالرحمان ،آصف اورعبداللہ شامل۔ ملزمان سےاسلحہ، راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے قصبہ کالونی، بلوچ کالونی، نصرت بھٹوکالونی اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کیں۔ حیدری، نارتھ ناظم آباد اوردیگرعلاقوں میں لوٹ مار کرنےکا اعتراف بھی کیا۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes