Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

یونان کشتی حادثے کے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا، محسن نقوی
شائع 16 مارچ 2024 10:37am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصررعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثے کے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

FIA

mohsin naqvi

Boat Sink