Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں فلیٹ سےچینی باشندے کی لاش بر آمد

لاش چندروزپرانی ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، پولیس
شائع 15 مارچ 2024 09:00pm

کراچی کے علاقے گذری میں فلیٹ سےچینی باشندے کی لاش برآمد کر لی گئی تعفن اٹھنےپرفلیٹ کےمکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر لاش تھی۔

پولیس کے مطابق لاش چندروزپرانی ہے، بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے لیکن اصل وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہونگے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ چن شین 2020 سےاسی فلیٹ میں اکیلارہائش پذیر تھا، جبکہ پاسپورٹ پر پاسپورٹ جاری کرنے کی تاریخ جنوری 2023 ہے۔

دوسری جانب چینی باشندے کی شناخت 55 سالہ چن شین کے نام سے ہوئی ہے، جابحق شخص آن لائن مارکیٹنگ کا کام کرتا تھا۔

پولیس نے وزارت خارجہ اور چینی سفارت خانے کو آگاہ کردیا ہے تاکہ لاش کی واپسی کے حوالے سے مزید کارروائی جلد از جلد مکمل کی جاسکے۔

karachi

police

Karachi Police

Dead body Found