Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع

جج احتساب عدالت کی رخصت کے باعث جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں کارروائی نہ ہوسکی
شائع 15 مارچ 2024 12:13pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں کارروائی نہ ہوسکی۔

پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس آمد پر صحافیوں نے عمر ایوب سے سوال کیا کہ سنا ہے کور کمیٹی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے؟ جس پر عمر ایوب نے جواب دیا کہ میں کل خود اجلاس میں موجود تھا،اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔

pti

Omar ayub

Omar Ayub Khan

umar ayub

Bail

Pakistan Politics

MAY 9 RIOTS