Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی مقدمات: سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
شائع 15 مارچ 2024 10:37am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

سپریم کورٹ میں 9 مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت عظمیٰ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچا یا، کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے یہ بھی استفسار کیا کہ ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں۔

جس پر وکیل نے جواب دیا کہ، تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں لگا دی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے یہ بھی پوچھا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی کیا لگائی گئی ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی وہ دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ واقعہ نو مئی کا ہے، ایف آئی آر 10 مئی کو درج ہوئی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں، دکاندار ہیں۔

اس موقع پر جسٹس حسن اظہر نے پوچھا کہ سی سی ٹی وی سے شناخت کرکے ملزمان کو پکڑا گیا، کیا ملزمان سے ان کے موبائل فونز برآمد کئے گئے۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ عدالت نوٹس کرکے مکمل ریکارڈ منگوا لے۔

جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ طلب کرکے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

pti

Supreme Court of Pakistan

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail