Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ضمنی انتخابات تک متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی

کوئی سرکاری عہدیدار ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرے گا ،الیکشن کمیشن
شائع 15 مارچ 2024 07:35am
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — ای سی پی
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — ای سی پی

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی سرکاری عہدیدار ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرے گا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 21 اپریل تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے، قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔

by election

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)