Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

مجھے کچھ نہیں ہوا ہے میں بلکل ٹھیک ہوں، انور مقصود کا نیا بیان

افواہوں کی وجہ سے میرا جینا حرام ہو گیا تھا
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2024 12:12am
Nothing has happened to me, I am perfectly fine: Anwar Maqsood - Aaj News

معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے اپنے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر نیا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

معروف ادیب و دانشور انور مقصود کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میرے حوالے سے پچھلے دنوں کچھ خبریں سرگرم تھیں تھیں،ان افواہوں کی وجہ سے میرا جینا حرام ہو گیا تھا، میرے چاہنے والے کے فون آرہے تھے کہ آپ ٹھیک ہیں؟میری عمر چوراسی برس ہےمیں تو ایک تھپڑ کے بعد ہی نہیں رہوں گا، جو کچھ آپ سن رہے ہیں یہ سب نہ ہوا ہے اور نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ افواہ پھیلائی گئیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مجھے مارا پیٹا گیا ہے مجھے کچھ نہیں ہوا ہے میں بلکل ٹھیک ہوں، 66 برس سے میں آپ لوگوں کے لیے لکھ رہا ہوں بول رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے جو سرحدوں پر ہم لوگوں کے لیے جانیں دے رہے ہیں، یہ سب میں کسی کے بولنے پر نہیں کہہ رہا ہوں یہ سب میں دل سے کہہ رہا ہوں۔

میرے نام پر بیالیس اکاؤنٹس میری تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہییں جو کہ سب جعلی ہیں، میرے پاس پیڈ فون ہے جس میں کیمرہ تک نہیں ہے تو کہاں سے میں ٹویٹ کروں گا؟ میں نے ایف آئی اے اور پولیس سے درخواست کی کہ یہ اکاؤنٹ بند کروا دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بند نہیں ہو سکتا جب تک میں ہوں پاکستان کے لیے اور آپ کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

Anwar Maqsood