Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

’سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے سے پاکستان 17 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کر سکتا ہے‘

31.9 ملین بالغ افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں، سی ٹی ایف کے
شائع 14 مارچ 2024 07:22pm

مہم برائے تمباکو فری کڈز (سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والے اہم چیلنج کو تسلیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 31.9 ملین بالغ افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں ، جو بالغ آبادی کا 19.7 فیصد ہے ، صحت عامہ اور معیشت پر اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

آئی بی سی کی ڈائریکٹر رابعہ سید کا کہنا تھا کہ سگریٹ پر ٹیکس میں 26 فیصد اضافے سے پاکستان 17 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کر سکتا ہے اس تجویز کا مقصد مالی دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ایچ او کے بیان کردہ تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنابھی ہے

ایس پی اے آر سی کے پروگرام منیجر ڈاکٹر خلیل احمد نے نوجوانوں میں تمباکو نوشی کی طرف راغب ہونے کے پیچھے سگریٹ کی سستی کو ایک محرک عنصر کے طور پر اجاگر کیا اور تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں اور اموات سے منسلک معاشی اخراجات پر مزید زور دیا۔

سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈ عمران احمد نے تمباکو ٹیکس میں اضافے کا مطالبہ کیا کہا کہ تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی غیر متعدی بیماریوں کے علاج کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے وسائل پر ڈالے گئے معاشی دباؤ کو کم کرنے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لئے تمباکو ٹیکس میں اضافے اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

cigarettes

Tax on Cigarettes