Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد میں سیاحوں کی گاڑیاں برف میں پھنس گئیں

سیاحوں کی پانچ گاڑیاں برف میں پھنسی ہیں، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2024 12:28am

گلیات میں شدید برفباری سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی، ریسکیو1122 کے اہلکار سیاحوں کو نکالنے کے لئے روانہ ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیاحوں کی پانچ گاڑیاں گلیات ڈونگا گلی کے مقام پر برف میں پھنسی ہیں، گاڑیوں میں 10 سے 15 سیاح موجود ہیں۔

دوسری جانب مانسہرہ اور بالاکوٹ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، وادی کاغان، شوگران اور ناران کے پہاڑوں پر برفباری بھی جاری ہے، جس کے سبب سردی میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

snowfall

tourists

Heavy Snowfall

snow fall