Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کابینہ تاخیر کا شکار کیوں؟

سرفراز بگٹی تاحال صوبائی کابینہ تشکیل نہیں دے سکے
شائع 13 مارچ 2024 06:21pm

ملک میں انتخابات کے بعد سب سے آخر میں ایوان سے وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونیوالے سرفراز بگٹی تاحال صوبائی کابینہ تشکیل نہیں دے سکے۔۔۔۔ جس کی وجہ سینیٹ کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہیں۔

سینیٹ کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات بلوچستان کابینہ کی تشکیل مین تاضیر کا سبب بن رہے ہیں، زرائع کے مطا بق صوبائی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ 16 مارچ کو متوقع ہے۔

ذرائع کام یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کابینہ کی تشکیل 2 مرحلوں میں ہو گی، پہلے مرحلے میں 7 وزراء کی تقریب حلف برداری 16 مارچ کو ہو سکتی ہے اسی روز 3 مشیروں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن سے میر جنگیز مری اور سردار عبدالرحمن کا نام سرفہرست ہے۔ پیپلزپارٹی کے میر ظہور بلیدی، صادق عمرانی اور علی مدد جتک جبکہ بی اے پی نوابزادہ طارق مگسی کے نام زیر غور غور ہیں۔

پہلے مرحلے میں ن لیگ سے تین، پیپلز پارٹی سے تین، اور بی اے پی سے ایک وزیر لئے جائیں گے۔

بلوچستان

Balochistan Government

cm balochistan