نواز شریف کے دونوں صاحبزادے وطن واپس پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز وطن واپس پہنچ گئے، دونوں 14 مارچ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔
شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
حسن نواز اور حسین نواز تقریبا 6 سال کے بعد وطن پہنچے ہیں، انہیں ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں جاتی امراء پہنچایا گیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنے دونوں بیٹوں اور ان کے اہل خانہ کا استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں سے ملاقات کی، دونوں بھائیوں نے اپنی والدہ کلثوم بیگم کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔
دوسری جانب حسین نواز اور حسن نواز 14 مارچ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا ۔ تاہم 8 مارچ کو اسلام آباد کی عدالت نے متعلقہ عدالت میں پیشی کے لئے حسن نواز اور حسین نواز کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کر دیا تھا۔
Comments are closed on this story.