کراچی میں سحری، شتر مرغ کا پلاو، بٹیر کی نہاری اور مرغابی کی کڑاہی
ہر سال کی طرح اس سال بھی جے ڈی سی کے زیر اہتمام کراچی میں کے مختلف مقامات پر منفرد پکلوان کے ساتھ سحری اور افطاری کا انتظام کیا گیا ہے ۔
کراچی دنیا کے ان بڑے شہروں میں سے ہے جہاں رمضان المبارک میں سب سے زیادہ سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، چھوٹی بڑی تمام فلاحی تنظیمیں پورے ماہ شہر کی مختلف سڑکوں پر روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام کرتی ہیں۔
ان دسترخانوں میں سب سے مشہور جی ڈی سی کی جانب سے کرائی جانے والی افطار اور سحری ہے جو گذشتہ کچھ سالوں سے جاری ہے ۔
جے ڈی سی کے چیئرمین ظفر عباس آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پہلے روزے کی سحری ۱۵ ہزار افراد کی سحری کا اہتمام کیا گیا ہے تاہم ہر گزرتے روزے کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔
پہلے روزے کی سحری کیلئے آنے والوں کو شتر مرغ کی بریانی اور کولڈ ڈرنک پیش کی گئی۔
ظفر عباس نے بتایا کہ پہلے دن شتر مرغ کی بریانی تھی جبکہ 4 دن بعد یہ پھر رکھا جائے اس کے علاوہ اس بٹیر کی نہاری ، مرغابی کی کراہی سمیت دیگر ایسے منفرد پکوان سحری میں کھلائے جائیں گے جو عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔
پہلی سحری کی موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، معروف نعت خواں قاری وحید ظفر کاظمی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
Comments are closed on this story.