Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان برقع پہن کر بہاولپور کیوں گئیں؟

اداکارہ کو وائرل ویڈیو میں رکشے میں سفر کرتے اور شاپنگ کرتے دیکھا گیا تھا
شائع 11 مارچ 2024 10:33am
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ روز برقعے میں تصاویر وائرل ہوئیں جن میں انہیں رکشے میں بازار جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ماہرہ پاکستان کے تاریخی شہر بہاولپور میں برقع پہن کر رکشے میں گھوم رہی ہیں۔

یہ ویڈیو ماہرہ کے میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔

ماہرہ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولپور کے بازار میں آزادی سے گھومتی اور خریداری کرتی رہیں لیکن برقعے میں ہونے کے باعث انھیں کوئی پہچان نہیں سکا۔

گفتگو کے دوران ان کے ساتھ موجود افراد انھیں بلو باجی کہہ کر مخاطب کررہے تھے اس لیے بھی انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا تھا۔

تاہم ماہرہ خان کے مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر کیا وجہ تھی کہ اداکارہ برقع پہن کر گھر سے نکلیں اور رکشے میں سفر کیا ؟

اس حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ماہر خان اپنی پہلی نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ کے لیے وہاں موجود تھیں۔

تاہم اس بات کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی ہے

ماہرہ خان کے برقع پہن کر رکشے میں سفر کرنے اور بازار میں خریداری کرنے کی وجہ کچھ بھی ہو لیکن مداح ، اداکارہ کی ویڈیوں دیکھ کر ورطہ حیرت میں ضرور مبتلا ہوگئے۔

mahira khan

showbiz