Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چار انچ دیوار کی تعمیر پر فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق 3 افراد زخمی

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی، پولیس
شائع 10 مارچ 2024 05:19pm

رحیم یار خان میں زمین کے تنازعے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں صرف چار انچ دیوار کی تعمیر پر فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے زیر تعمیر مکان کی 4 انچ دیوار کی تعمیر کے تنازعے پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر اسد رافع نامی ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کا واقع تھانہ سٹی کی حدود بھٹہ کالونی میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

firing

rahimyar Khan