Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدارتی انتخاب : پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجاز چوہدری ووٹ سے محروم

حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ابھی تک اجازت نامہ نہیں ملا، جیل حکام
شائع 09 مارچ 2024 12:01pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پروڈکشن آرڈر کے باوجود پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری صدارتی انتخاب میں ووٹ سے محروم ہوگئے۔

ذرائع اعجاز چوہدری کے مطابق جیل حکام نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اسلام آباد بھیجنے سے انکار کیا ہے۔

دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ابھی تک اجازت نامہ نہیں ملا۔

اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ کے بغیر اعجاز چوہدری کو سینیٹ نہیں بھیجا جائے گا۔ https://www.aaj.tv/news/30374901

واضح رہے کہ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

پروڈکشن آڈرز میں کہا گیا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو ہفتے کی صبح 10 بجے صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پیش کیا جائے گا۔

pti

presidential election

Pakistan Politics