Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی، اب بھی جو ہوگا یہی کرے گی، آصف علی زرداری

اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی، ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی، زرداری
شائع 09 مارچ 2024 11:39am

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی، اب بھی جو ہوگا یہی کرے گی۔

صدارتی الیکشن سے قبل اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ، آپ نے پہلے بھی اٹھارہویں ترمیم دی ، مزید کیا اقدام کرینگے ؟

جس کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی۔

دوسری طرف پی پی رہنما شازیہ مری نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے اہم آئینی عہدے کا انتخاب ہونے جارہا ہے ، آصف زرداری کی ملک کیلئے خدمات پر مخالفین بھی یقین رکھتے ہیں۔

Asif Ali Zardari

presidential election

Pakistan Politics

Mehmood Khan Achakzai